بھارت کو نیوزی لینڈ سے ملی شکست کے بعد انگلینڈ سے ایک پریکٹس میچ کی درخواست کی تھی اور یہ مشق میچ اسے مل بھی گیا تھا حالانکہ اس مشق میچ میں باقاعدہ کپتان وراٹ کوہلی اور نائب کپتان اجنکیا رہانے مکمل طورپر فٹ نہیں ہونے کی وجہ سے نہیں کھیل سکے تھے۔
ٹیم کے دونوں چوٹی کے بلے بازوں کو پہلے ٹیسٹ سے قبل مشق کی کمی کچھ پریشان کرسکتی ہے۔
ہندستانی اوپنر مینک اگروال کے ہیلمیٹ میں گیند لگنے کی وجہ سے کنکشن کے شکار ہوئے اور پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ مینک کے باہر ہونے سے لوکیش راہل کو آخری گیارہ کھلاڑیوں میں موقع ملنے کا پورا امکان ہے۔
چسٹرلی اسٹریٹ میں کھیلے گئے مشق میچ میں لوکیش راہل (101) نے کاونٹی سلیکٹ الیون کے خلاف پہلے دن شاندار سنچری بناکر پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں جگہ بنانے کے لیے اپنا دعویٰ مضبوطی کے ساتھ پیش کیا تھا۔
راہل مڈل آرڈر کے بلے باز ہیں لیکن آئی پی ایل میں وہ پنجاب کی ٹیم کی طرف سے کھیلتے ہوئے اوپننگ کی ذمہ داری سنبھالتے ہیں۔ ٹیم راہل کو اوپننگ میں موقع دینے کے بارے میں سوچ سکتی ہے اور وہ روہت شرما کے ساتھ اوپننگ میں اتر سکتے ہیں۔
راہل کو اس معاملہ میں نوجوان اوپنر پرتھوی شا سے چیلنج مل سکتا ہے۔ پرتھوی کو سری لنکا سے سدھے ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔