بھارت اور انگلینڈ کے مابین جاری تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا لیکن اس کا فیصلہ غلط ثابت ہوا اور ٹیم محض 112 رنوں پر آؤٹ ہوگئی۔
بائیں ہاتھ کے اسپنر اکشر پٹیل نے اپنے کریئر کے دوسرے ہی ٹیسٹ میں بہترین گیند بازی سے انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو ناکوں چنے چبوا دیئے اور 6 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن بھارت نے انگلینڈ کی پہلی اننگز 112 رنز پر ہی ڈھیر کردی۔