انگلینڈ کی ٹیم بھارت کا دو ماہ طویل دورہ کررہی ہے، جہاں وہ چننئی کے ایم چدمبرم اسٹیڈیم میں پہلا ٹیسٹ جیتنے کے بعد اب دوسرا ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے۔ بھارت نے میچ کی شروعات میں ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا اور اس نے پہلی اننگ میں 329 کا مناسب اسکور کھڑا کیا، بھارتی بلے باز روہت شرما نے کل ہی سنچری بنائی تھی جب کہ آج رشبھ پنت نے اچھا کھیلتے ہوئے ہاف سنچری اسکور کی اور 58 رنز بنائے۔ جب کہ راہانے نے بھی کل 67 رنز بنائے تھے۔
بھارت انگلینڈ دوسرا ٹیسٹ: بھارت پہلی اننگ 329 پر آؤٹ روہت شرما نے اپنی سنچری کے ذریعہ کپتان وراٹ کوہلی کے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کے فیصلے کو صحیح ثابت کرتے ہوئے ٹیم کو ابتدائی بحران سے نکالا۔ روہت نے 231 گیندوں میں 161 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی۔ انہوں نے18 چوکے اور دو چھکے لگائے۔ اس طرح یہ روہت کی انگلینڈ کے خلاف پہلی اور کریئر کی ساتویں سنچری تھی۔
بھارت انگلینڈ دوسرا ٹیسٹ: بھارت پہلی اننگ 329 پر آؤٹ قبل ازیں دن کی شروعات میں بھارتی کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا لیکن انگلش گیند بازوں نے اس فیصلے کو غلط ثابت کرتے ہوئے بھارت کو ابتدائی جھٹکوں سے دوچار کر دیا اور 85 پر ہی اس کے اہم بلے باز آؤٹ ہوچکے تھے۔
بھارت انگلینڈ دوسرا ٹیسٹ: بھارت پہلی اننگ 329 پر آؤٹ گزشتہ میچ میں نصف سنچری بنانے والے نوجوان بلے باز شبھمن گِل اس میچ میں ناکام ہوئے اور کھاتہ کھولے بغیر دوسرے اوور میں ہی پویلین لوٹ گئے۔ انہیں اولی اسٹون نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد بھروسے مند بلے باز چیتیشور پجارا کریز پر آئے اور ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا۔ روہت اور پجارا نے دوسرے وکٹ کے لیے 85 رنوں کی پارٹنرشپ کی۔ خطرناک ہوتی جارہی اس جوڑی کو جیک لیچ نے پجارا کو آؤٹ کر کے توڑا۔ پجارا نے 58 گیندوں میں 21 رنز بنائے۔
رشبھ پنت نے اچھا کھیلتے ہوئے ہاف سنچری اسکور کی اور 58 رنز بنائے پجارا کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان وراٹ کوہلی میدان میں آئے لیکن معین علی نے انہیں صفر پر آؤٹ کر کے ٹیم کو بڑی کامیابی دلائی اور بھارت ک اسکور 86 رنوں پر 3 وکٹ ہوگیا۔ اس کے بعد روہت شرما نے اجنکیا رہانے کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لیے 310 گیندوں میں 162 رنز کی پارٹنرشپ کر کے ٹیم کو بحران سے نکالا۔ روہت شرما ٹیسٹ اپنی پہلی ٹیسٹ ڈبل سنچری کی جانب بڑھ رہے تھے لیکن بڑا شاٹ کھیلنے کے چکر میں جیک لیچ کی گیند پر باؤنڈری پر معین علی کو کیچ تھما بیٹھے۔ انہوں نے 231 گیندوں میں 161 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ اجنکیا رہانے نے اپنے خراب فارم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی۔ رہانے نے 149 گیندوں میں 9 چوکوں کی مدد سے 67 رنز بنائے۔
پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک بھارت کا اسکور 6 وکٹ پر 300 رنز تھا اور رشبھ پنت 33 رنز اور اکشر پٹیل 5 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔ بھارتی ٹیم کے آؤٹ ہونے کے بعد انگلینڈ نے اپنی اننگ کا آغاز کردیا ہے اور اس کا افتتاحی بلے باز رواری برنس ایشانت شرما کی بال پر پہلے ہی اوور مین آؤٹ ہوگیا۔ تازہ خبر کے مطابق انگلینڈ نے 29 رنز پر اپنے 3 وکٹ کھودیے ہیں۔