روی چندرن اشون کی نپی تُلی گیند بازی کے سامنے انگلش ٹیم کے بلے بازوں نے گھٹنے ٹیک دئے اور بھارت کے 329 رنز کے جواب میں محض 134 رنز ہی بنا سکے۔ پہلی اننگ کی بنیاد پر بھارت کو 195 رنوں کی برتری حاصل ہوئی ہے۔
ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن بھارت نے انگلینڈ کو 134 رنز پر ڈھیر کردیا۔ آف اسپنر روی چندرن اشون (43 رنز پر 5 وکٹ) کی عمدہ گیند بازی اور دیگر گیند بازوں کی بہترین کاکردگی کی بدولت بھارت کو پہلی اننگ کی بنیاد پر 195 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔