اردو

urdu

ETV Bharat / sports

تیز گیند باز مارک ووڈ تیسرے ٹیسٹ سے باہر - انگلینڈ کے تیز گیند باز مارک ووڈ

انگلینڈ کے تیز گیند باز مارک ووڈ زخمی کندھے کے سبب بھارت کے خلاف لیڈز میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ تیسرے ٹیسٹ کے لیے تیز گیند باز ثاقب محمود کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

england fast bowler mark wood out of the third test against india
تیز گیند باز مارک ووڈ تیسرے ٹیسٹ سے باہر

By

Published : Aug 24, 2021, 2:10 PM IST

انگلینڈ کے تیز گیند باز مارک ووڈ اپنے دائیں کندھے میں لارڈز میں دوسرے ٹیسٹ کے دوران چوٹ لگنے کی وجہ سے بھارت کے خلاف لیڈز میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

ووڈ لیڈز ٹیسٹ کے لیے اعلان ٹیم میں برقرار رہیں گے لیکن ریہیبلی ٹیشن سے گزریں گے۔ ووڈ کی لیڈز میں تیسرے ٹیسٹ کی تکمیل کے بعد جانچ کی جائے گی۔

ووڈ نے لارڈز میں دوسرے ٹیسٹ میں پانچ وکٹیں حاصل کئے۔ انہیں اننگ کے 74 ویں اوور میں رشبھ پنت کے شاٹ کو باؤنڈری سے باہر جانے سے روکنے کی کوشش میں ڈائیو لگاتے ہوئے دائیں کندھے میں چوٹ آئی تھی۔ فزیو جانچ کرانے کے بعد ووڈ چوتھے دن میدان سے باہر رہے تھے۔ اگرچہ انہوں نے پانچویں دن ہندوستان کے نچلے آرڈر کے بلے بازوں کو چار اوورز ڈالے تھے۔

انگلینڈ کے تیز گیند باز مارک ووڈ

یہ بھی پڑھیں: افغانستان اور پاکستان کے درمیان یک روزہ سیریز ملتوی

بھارت نے دوسرا ٹیسٹ 151 رنز سے جیت کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ تیسرا ٹیسٹ 25 اگست سے کھیلا جانا ہے۔

انگلینڈ نے اپنے کچھ اہم کھلاڑیوں بین اسٹوکس ، اسٹورٹ براڈ ، کرس ووکس اور جوفرا آرچر کی کمی کی وجہ سے مختلف وجوہات کی بنا پر تیسرے ٹیسٹ کے لیے تیز گیند باز ثاقب محمد کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details