اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Dwaine Pretorius Retirement پریٹوریئس نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیا - جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر پریٹوریئس

کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے پیر کو کہا کہ آل راؤنڈر ڈوین پریٹوریئس نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ وہ 2019 کے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ اور 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈز کا حصہ تھے۔ South Africa all rounder Pretorius retirement

پریٹوریئس نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیا
پریٹوریئس نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیا

By

Published : Jan 10, 2023, 7:46 AM IST

جوہانسبرگ:جنوبی افریقہ کے 33 سالہ آل راؤنڈر ڈوین پریٹوریئس نے پیر کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کرکٹ کی دنیا کو چونکا دیا۔ پریٹوریئس نے بتایا کہ وہ پوری دنیا کی ٹی ٹوئنٹی لیگز پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔ پریٹوریئس نے اپنے بیان میں کہا، “میں اپنے باقی کیریئر میں ٹی 20 اور کھیل کے دیگر چھوٹے فارمیٹس پر توجہ دوں گا۔ ایک آزاد ایجنٹ ہونے کی وجہ سے مجھے مختصر فارمیٹ میں بہترین کھلاڑی بننے کا ہدف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ ایسا کرنے سے میں اپنے کیریئر اور اپنی گھریلو زندگی کے درمیان بہتر توازن قائم کر سکوں گا۔ انہوں نے کہا کہ“ایک خاص تذکرہ فاف ڈو پلیسس کا بھی جو مجھے پہلی بار بین الاقوامی ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد واپس لائے اور جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا اور ایک بہتر کھلاڑی بننے میں میری مدد کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے مختلف کرکٹ فورمز پر ہارڈس ولجوئن، کرس مورس، نکی وین ڈین برگ، رسی وین ڈیر ڈوسن، اسٹیفن کک، تبریز شمسی، اینریچ نورکھیا، نیل میکنزی اور ان کے کوچز کا بھی شکریہ ادا کیا۔ Pretorius announces international retirement

2016 میں اپنا بین الاقوامی کیریر کا آغاز کرنے والے پریٹوریس نے جنوبی افریقہ کے لیے تیس ٹی ٹوئنٹی، 27 ون ڈے اور تین ٹیسٹ کھیلتے ہوئے تمام فارمیٹس میں مجموعی طور پر 77 وکٹیں حاصل کیں۔ دو ورلڈ کپ کھیلنے کے بعد پریٹوریئس کے پاس جنوبی افریقہ کے لیے بہترین باؤلنگ کا ریکارڈ ہے (پاکستان کے خلاف 17 رن دے کر 5وکٹ) اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں ان کا بیٹنگ اسٹرائیک ریٹ 164.15 ہے۔ پریٹوریس کے ان اعدادوشمار کی وجہ سے فرنچائزی ٹی 20 کرکٹ میں ان کی بہت زیادہ مانگ ہے۔ وہ اس وقت آئی پی ایل (چنئی سپر کنگز)، دی ہنڈریڈ (ویلش فائر) اور جنوبی افریقہ 20 (ڈربن سپر جائنٹس) مختلف ٹیموں میں شامل ہیں۔ کرکٹ ساؤتھ افریقہ (سی ایس اے) کے کرکٹ کے ڈائریکٹر اینوچ اینکوئے نے کہا، "ہم جنوبی افریقی کرکٹ کے لیے تمام خدمات کے لیے ڈیوین کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ ان کی آل راؤنڈ صلاحیت نے انہیں بطور کھلاڑی بہتر بناتی تھی اور ان کے معیار کی کمی بلاشبہ محسوس کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: South African Cricketer Du Preez جنوبی افریقی کرکٹر میگنن ڈو پریز نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا

پریٹوریس ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے لیے جنوبی افریقہ کی پہلی پسند آل راؤنڈر تھے، لیکن ٹورنامنٹ سے پہلے ان کے انگوٹھے میں فریکچر ہو گیا۔ مارکو جانسن نے اس کے بعد محدود اوورز کی ٹیم میں جگہ لے لے ۔ پریٹوریس 2021 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ڈیپتھ اوورز کے ماہر کے طور پر چمکے تھے، انہوں نے مجموعی طور پر نو وکٹ اور 9.7 (کم از کم پانچ اوورز) کے بہترین اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ ٹورنامنٹ کا اختتام کیا تھا۔ پریٹوریس فی الحال ایس اے20 لیگ میں شامل ہون گے، جو منگل کو شروع ہوگی اور 11 فروری کو اختتام پذیر ہوگی۔ اس کے بعد وہ مارچ اور مئی کے درمیان آئی پی ایل میں شامل ہوں گے، جبکہ امکان ہے کہ وہ اگست میں دی ہنڈریڈ میں کھیلیں گے۔ دریں اثنا، جنوبی افریقہ اکتوبر میں ون ڈے ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، ہالینڈ اور آسٹریلیا کی میزبانی کرے گا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details