ممبئی: سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر (ناٹ آؤٹ 92) اور روومین پاول (ناٹ آؤٹ 67) نے چوتھے وکٹ کے لیے ناٹ آوٹ 122 رن کی شراکت داری کی جس سے دہلی کیپٹلس نے جمعرات کو آئی پی ایل میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کو 21 رن سے شکست دے کر اپنی پلے آف میں کھیلنے کی امیدوں کو قائم رکھا۔ دہلی نے 20 اوور میں تین وکٹ پر 207 رن کا مضبوط اسکور بنایا اور حیدرآباد کو 20 اوور میں آٹھ وکٹ پر 186 رن تک محدود کردیا۔ Delhi Capitals beat Sunrisers Hyderabad by 21 runs
دہلی کی 10 میچوں میں یہ پانچویں جیت ہے اور وہ ٹیبل میں پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ہے، جب کہ حیدرآباد کو 10 میچوں میں پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، وہ ایک مقام کھسک کر چھٹے نمبر پر آ گئی ہے۔ وارنر نے اپنی پرانی ٹیم کے خلاف زبردست تیور کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 58 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 92 رن کی اننگز میں 12 چوکے اور تین چھکے لگائے جب کہ پاول نے 18 رن پر ملی لائف لائن کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے 35 گیندوں پر تین چوکے اور چھ چھکے لگاتے ہوئے ناٹ آوٹ 67 رن بنائے۔ Delhi Capitals vs Sunrisers Hyderabad