ممبئی: چائنا مین گیند باز کلدیپ یادو (14 رن پر 4 وکٹ) اور سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر (42) اور روومین پاول (ناٹ آؤٹ 33) کی شاندار اننگز سے دہلی کیپٹلس نے آئی پی ایل کے میچ میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ دہلی نے کولکاتہ کو 20 اووروں میں نو وکٹ پر 146 رن کے اسکور پر روکا اور پھر 19 اوور میں چھ وکٹ پر 150 رن بنا کر جیت درج کی۔ Delhi Capitals Beat Kolkata Knight Riders by four wickets
آٹھ میچوں میں دہلی کی یہ چوتھی جیت ہے جبکہ کولکاتہ کو آٹھ میچوں میں لگاتار پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کولکتہ کے نو میچوں میں تین جیت کے ساتھ چھ پوائنٹس ہے اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں آٹھویں نمبر پر ہے۔ دہلی نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ کولکاتہ کی جانب سے نتیش رانا نے 34 گیندوں میں تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے، کپتان شریاس ایئر نے 37 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 42 رنز اور رنکو سنگھ نے 16 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 23 رنز بنائے۔ Delhi Capitals vs Kolkata Knight Riders