اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Rinku Singh Interview ایک وقت مجھے معاشی تنگی کی وجہ سے کرکٹ کھیلنے سے روک دیا گیا تھا: رنکو سنگھ - میرٹھ ماورکس ٹیم کے کپتان

علی گڑھ سے تعلق رکھنے والے بائیں ہاتھ کے بلے باز اور دائیں ہاتھ کے آف اسپنر رنکو سنگھ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ کامیابی کے لیے کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا لیکن محنت اور ایمانداری آپ کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔

Rinku Singh
رنکو سنگھ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 5, 2023, 6:13 PM IST

رنکو سنگھ کی ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو

کانپور: کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کے لیے کھیلتے ہوئے رنکو سنگھ نے گزشتہ آئی پی ایل ٹورنامنٹ میں پانچ گیندوں میں پانچ چھکے لگا کر اپنی پہچان بنائی۔ اس وقت وہ گرین پارک میں ہونے والی اترپردیش T-20 لیگ میں میرٹھ ماورکس ٹیم کے کپتان بھی ہیں۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں رنکو نے اپنی زندگی کے تجربات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں جس جگہ سے تعلق رکھتا ہوں وہاں سے کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھنا ایک ناقابل تسخیر چیلنج تھا۔ اگرچہ میری ماں نے میرے اس سفر میں میرا ساتھ دیا لیکن مجھے میرے والد سے وہ تعاون نہیں مل رہا تھا جو میں چاہتا تھا۔

رنکو نے بتایا کہ میرے والد چاہتے تھے کہ میں کرکٹ کھیلنے کے بجائے کوئی ایسی نوکری کروں جس سے میں اپنے خاندان کو معاشی تنگی سے نکال سکوں۔ اس مشکل سفر کے دوران میں ایک ایسے دور سے بھی گزرا جب مجھے مالی مسائل کی وجہ سے کرکٹ کھیلنے سے روک دیا گیا لیکن میرا مقصد ٹیم انڈیا کا حصہ بننا اور اپنے کھیل سے کروڑوں کرکٹ شائقین کے دل جیتنا تھا، اس لیے میں نے کبھی بھی کرکٹ کھیلنا نہیں چھوڑا۔

رنکو نے کہا کہ وہ تینوں فارمیٹس یعنی ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کو پسند کرتے ہیں اور ان کو تمام فارمیٹس میں کوئی مشکل پیش نہیں آتی ہے۔ انہوں نے کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھنے والے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ وہ دل وجان سے محنت کریں۔اور ہر کسی کو ایمانداری اور خلوص نیت کے ساتھ مشق کرنی ہوگی۔کامیابی کے لیے کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے اس لیے محنت سے کام کرنا چاہیے۔ رنکو نے یہ بھی کہا کہ نوجوان کرکٹرز کے اہل خانہ کو بھی چاہیے کہ وہ ان کی حوصلہ افزائی سے گریز نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

رنکو نے کہا کہ ان کا آئیڈیل کھلاڑی سریش رائنا ہیں اور انھوں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے اور ہمیشہ ان سے سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ جب میں میدان میں پہنچتا ہوں تو مجھے صرف اتنا معلوم ہوتا ہے کہ جو میچ ہم کھیل رہے ہیں اسے ہمیں جیتنا ہے اور میں میچ سے پہلے کسی چیز کے بارے میں نہیں سوچتا۔ رنکو نے کہا کہ کسی بھی باصلاحیت نوجوان کھلاڑی کو بی سی سی آئی اور یو پی سی اے جیسی کھیلوں کی تنظیموں سے حوصلہ ملتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوپی ٹی 20 لیگ کا فارمیٹ کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر پہنچنے کا منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details