شاداب خان کے مقام پر انگلینڈ دورے کے لیے یاسر شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ عالمی کپ سے قبل چیزیں بہتر ہو جائیں گی۔
عالمی کپ سے قبل پاکستان کو بڑے جھٹکے کا امکان - عالمی کپ سے قبل پاکستان کو بڑا جھٹکا ممکن
پاکستان انگلینڈ کے خلاف سیریز اور عالمی کپ کے لیے ذبردست پریکٹس میں مشغول ہے لیکن ٹیم کے اسٹار کھلاڑی شاداب کے بیمار ہونے سے پاکستان کو نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ ڈاکٹروں نے شاداب کو چار ہفتے آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
عالمی کپ سے قبل پاکستان کو بڑا جھٹکا ممکن
اگر شادان خان مکمل طور پر فٹ نہیں ہوتے ہیں تو وہ عالمی کپ سے بھی باہر ہو سکتے ہیں۔ ان کا ٹیم سے باہر ہونا پاکستان کے لیے بڑا جھٹکا کہا جا سکتا ہے کیونکہ شاداب کے اندر ایسی صلاحیتیں ہیں کہ وہ کسی بھی میچ کا رخ اپنے دم پر پلٹ سکتے ہیں۔