اردو

urdu

By

Published : Apr 17, 2019, 10:24 PM IST

ETV Bharat / sports

عالمی کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان کل

عالمی کپ 2019 کے لیے ٹیمیں کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں، پاکستان میں کن کھلاڑیوں کو عالمی کپ کا ٹکٹ ملے گا اور کس کا پتہ صاف ہوگا؟

پاکستانی ٹیم کا اعلان

جمعرات کو پاکستان کرکٹ سلیکشن کمیٹی عالمی کپ اور انگلینڈ دورے کے لیے ٹیم کا اعلان کرے گی۔خبریں ہیں کہ 17 کھلاڑیوں ناموں کو فائنل کیا جا چکا ہے۔حتمی اعلان جمعرات کو ہوگا۔

پاکستانی ٹیم کا اعلان

ٹیم میں 15 کھلاڑی شامل ہونگے ساتھ ہی دو اضافی کھلاڑیوں کو انگلینڈ بھیجا جائے گا۔

اس سے قبل پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف کئی سینئیر کھلاڑیوں کو آرام دیا تھا۔ ان میں کپتان سرفراز احمد بھی شامل تھے۔ بابراعظم اور فخر زمان کو بھی آرام دیا گیا تھا۔ محمد رضوان کو دوسرے وکٹ کیپر کے طور پر ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار مظاہرہ بھی کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details