پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے آرام دیا تھا۔سرفراز احمد اس وقت کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے معروف عالم مذہبی اسکالر طارق جمیل سے ملاقات کرکے ٹیم کے حق میں دعا کی اپیل کی۔
پاکستانی کپتان کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات - مولانا طارق جمیل
پاکستانی کرکٹ ٹیم عالمی کپ کی تیاریوں میں مشغول ہے، کپتان سرفراز احمد نے معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل سے ملاقات کرکے عالمی کپ جیتنے کی دعا کی۔
سرفراز احمد
کپتان سرفراز احمد نے مولانا طارق جمیل سے ملاقات کے بعد عالمی کپ پاکستان لانے کا وعدہ کیا۔مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ہم عالمی کپ کے تعلق سے پاکستانی ٹیم کے لیے دعا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی کپ جیتنے میں کامیاب ہوگا۔
عالمی کپ کے مدنظر پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں سات سینئیر کھلاڑیوں کو آرام دیا تھا۔ پاکستان کو اس سیریزمیں 0-5 صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔پاکستان کے لیے خوش آئند یہ ہے کہ دو۔تین نوجوان کرکٹرز نے قابل ذکر مظاہرہ کیا ہے۔