نئی دہلی: ورلڈ کپ 2023 میں بھارتی گیند بازوں کا جلوہ قائم ہے۔ جس کی وجہ سے بھارت نے اس ورلڈ کپ میں تین بڑی ٹیموں کو 200 سے کم رنز پر روکنے میں کایاب رہا ہے۔ بھارت ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو 199 رنز، پاکستان کو 192 رنز اور انگلینڈ کو 129 رنز پر آؤٹ کیا ہے۔ محمد شامی نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں ایک نیا کارنامہ اپنے نام درج کیا ہے۔ شامی نے 7 اوور میں صرف 22 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ خیال رہے کہ شامی اس ورلڈ کپ میں اپنا صرف دوسرا میچ کھیل رہے ہیں۔ پہلے میچ میں انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
شامی نے انگلینڈ کے خلاف 4 وکٹیں لے کر ایک ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ انہوں نے مچل اسٹارک کے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ مرتبہ 4 وکٹیں حاصل کرنے کے ریکارڈ کی برابری کی ہے۔ مچل اسٹارک ورلڈ کپ میں 6 مرتبہ چار وکٹیں لے چکے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ مچل اسٹارک نے 24 میچوں میں 6 مرتبہ 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شامی نے صرف 11 میچوں میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ اگر محمد شامی ایک بار پھر ایسا کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو وہ سب سے زیادہ بار 4 وکٹیں لینے والے گیندباز بن جائیں گے۔