اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ورلڈ کپ 2019: ٹیم انڈیا کا آسٹریلیا سے مقابلہ آج - ٹیم انڈیا

ونڈے کے اعدادوشمار ہوں یا پھر ورلڈ کپ کے، آسٹریلیائی ٹیم بھارتی ٹیم پر بہتر نظر آتی ہے لیکن آج جب ورلڈ کپ میں یہ دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی تو پلڑا بھارت کا ہی بھاری نظر آئے گا۔

wc

By

Published : Jun 9, 2019, 6:46 AM IST

اپنے پہلے میچ میں حالانکہ جنوبی افریقہ جیسی مضبوط ٹیم کو آسانی سے شکست دینے والی بھارتی ٹیم کو پانچ بار کی چیمپیئن آسٹریلیائی ٹیم سے جیت حاصل کرنے کے لیے مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ کھیل کے میدان پر اترنا ہوگا۔

خاص طور اسے اپنی بالنگ پر کافی غور کرنا ہوگا۔ یہ طئے کرنا ہوگا کہ وہ دو رسٹ اسپینرز کے ساتھ میدان پر اترے یا پھر تین اسپیشلسٹ فاسٹ بالرز کے ساتھ۔

مخالف خیمے میں دو کرشمائی بلے بازوں اسمتھ اور وارنر کی موجودگی کو دیکھتے ہوئے بھارت اوول کی پچ اور موسم کو دیکھ کر اپنے گیارہ کھلاڑیوں کے انتخاب میں تبدیلی کر سکتا ہے۔

بھارت کے لیے یہ میچ بہت ہی اہم ہے۔ اگر ٹیم انڈیا نے یہ دوسری مشکل بھی پار کر لی تو اس کے لیے آگے کی راہ آسان ہو جائے گی لیکن یہاں ہار کا مطلب خطرے کی گھنٹی ہوگا کیونکہ آگے کے میچز میں اسے انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور اپنی کارکردگی سے سب کو حیران کر دینے والی ٹیم ویسٹ انڈیز سے مقابلہ کرنا ہوگا یعنی ٹیم انڈیا پر دباؤ ہوگا۔

لہذا بھارت کو اپنی خطابی مہم کو دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے ہر حال میں یہاں جیت حاصل کرنی ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details