اردو

urdu

ETV Bharat / sports

T20 World Cup: عادل راشد کی شاندار گیندبازی، ویسٹ اینڈیز 55 پر آل آؤٹ - ٹی ٹونٹی عالمی کپ

انگلینڈ نے ویسٹ اینڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر گیندبازی کے فیصلے کو صحیح ثابت کرتے ہوئے اپنی حریف ٹیم کو 14.2 اوورز میں محض 55 رنز پر ہی آل آؤٹ کردیا۔ ویسٹ اینڈیز کی جانب سے کرس گیل ایسے واحد بلے باز رہے جنھوں نے دہائی کا عدد کراس کرنے میں کامیاب رہے۔ کرس گیل نے 13 گیند میں 13 رنز بنائے۔

West Indies bowled out for 55 by England
انگلینڈ کی شاندار گیندبازی، ویسٹ اینڈیز 55 پر آل آؤٹ

By

Published : Oct 23, 2021, 9:07 PM IST

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ اینڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے جو درست ثابت ہوا۔ انگلینڈ نے اپنی حریف ٹیم کو محض 55 رنز پر ہی آل آؤٹ کردیا۔ ویسٹ اینڈیز کی جانب سے صرف ایک کھلاڑی کو چھوڑ کر کسی بھی کھلاڑی نے دہائی کا عدد نہیں کراس کرسکے۔

میچ کے دوسرے ہی اوور میں کرس ووکس نے ایون لوئس کو چلتا کردیا جبکہ اگلے ہی اوور میں معین علی نے لینڈل سمنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔ کرس گیل اور شیمرون ہٹمائر نے نے 18 رنز جوڑ کر اسکور کو 27 تک پہنچایا ہی تھا کہ معین نے ہٹمائر کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

ابھی ویسٹ انڈین ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ ٹائمل ملز نے کرس گیل کی 13 رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔ اس کے بعد ڈیوین براوو کو کرس جورڈن کو اپنا وکٹ دے بیٹھے جبکہ نکولس پوران بھی صرف ایک رن بنا سکے۔ آل راؤنڈر آندرے رسل بھی مشکل وقت میں ٹیم کے کام نہ آ سکے اور عادل رشید کی وکٹ بن گئے جبکہ چھکا مارنے کی کوشش میں پولارڈ بھی چلتے بنے۔

انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید سب سے کامیاب گیندباز رہے انھوں 2.2 اوورز میں 2 رنز دے کر 4 وکٹ حاصل کیے اس کے علاوہ معین علی نے 2، ٹائمل ملز نے 2، کرس جورڈن اور کرس ووکس نے ایک ایک وکٹ لی۔

اس سے قبل اسی گروپ کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:

ویسٹ انڈیز: کیرن پولارڈ (کپتان)، لینڈل سمنز، ایون لوئس، کرس گیل، شمرون ہٹمائر، نکولس پوران، آندرے رسل، ڈیوین براوو، عقین حسین، اوبید میک کوئے، روی رامپال۔

انگلینڈ: اوئن مورگن(کپتان)، جوز بٹلر، جیسن روئے، ڈیوڈ ملان، جونی بیئراسٹو، لیام لیونگسٹن، معین علی، کرس ووکس، کرس جورڈن، عادل رشید، ٹائمل ملز

ABOUT THE AUTHOR

...view details