اعداد و شمار کے مطابق اگر پاکستانی ٹیم آخر کے دونوں میچز جیت لیتی ہے اور بھارتی ٹیم انگلینڈ اور بنگلہ دیش کو شکست دینے میں کامیاب رہتی ہے تو پاکستان کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوجائے گی، جہاں پر ان کا سامنا بھارتی ٹیم کے ساتھ ہو سکتا ہے۔
اس سلسلے میں پاکستان کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے کہا کہ بھارت پاکستان کو سیمی فائنل تک پہنچنے میں مدد کرے گا اس کی انہیں بھارت سے امید ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے 7 میچوں میں پاکستان کے 7 پوائنٹس ہو گئے ہیں، جبکہ بنگلہ دیش کے بھی سات 7 پوائنٹس ہیں لیکن بہتر رن ریٹ کی وجہ سے وہ پوائنٹس ٹیبل پاکستان سے اوپر یعنی پانچویں اور پاکستان چھٹی پوزیشن پر ہے۔