اردو

urdu

ETV Bharat / sports

جنید نے جو کیا شاید میں بھی وہی کرتا: شاہد آفریدی - سابق کپتان شاہد آفریدی

ولڈ کپ 2019 میں جنید خان نے اپنی عدم شمولیت پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر کے صحفے پر اپنے منہ پر ٹیپ چپکا کر ایک تصویر شائع کی۔

جو جنید نے کیا شاید میں بھی یہی کرتا

By

Published : May 27, 2019, 10:26 AM IST

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے جنید خان کے ٹویٹ پوسٹ پر اپنا درعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ' جو جنید خان نے کیا وہ درست نہیں ہے لیکن اگر میں اس کی جگہ ہوتا تو شاید میں بھی وہی کرتا۔'

جنید خان نے عالمی کپ ٹیم سے باہر کیے جانے پر اپنے ٹوئٹر کے صحفے پر مایوسی کا اظہار کیا اور ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ اپنے منہ پر ٹیپ چپکائے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس تصویر کے نیچے انہوں نے لکھا :' میں کچھ بولنا نہیں چاہتا۔ سچ کڑوا ہوتا ہے۔'

شاہد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ' جنید نے جو کیا ہے وہ درست نہیں ہے، یہ سب کرنے کی ضرورت نہیں تھی، آپ خاموش رہ کر بھی احتجاج کرسکتے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ ظاہر ہے کہ وہ مایوس ہو چکے تھے کیونکہ اس کا یہ پہلا ورلڈ کپ ہوتا اور مجھے لگتا ہے کہ انتظامیہ اسے بہتر طریقے سے سنبھال سکتی تھی۔

واضح رہے کہ جنید خان کو پاکستان کے آئی سی سی ولڈ کپ 2019 کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا اور یہ محسوس ہو رہا تھا کہ 29 سالہ تیز گیند باز ٹورنامنٹ کے لئے منتخب کر لیے جائیں گے۔ تاہم آخری وقت میں عابد علی اور جنید خان کو آصف علی اور محمد عامر کے ساتھ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس فیصلے سے جنید خان نے ناراضگی ظاہر کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details