پاکستانی ٹیم کو عالمی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے اپنا رن ریٹ کافی بہتر کرنا ہوگا جو ناممکن معلوم پڑتا ہے۔ لیکن پاکستانی کپتان سرفراز احمد کے حوصلے بلند ہیں ان کا کہنا ہے کہ' ہم 500 رنز بنانے کی کوشش کرینگے'۔
واضح رہے کہ پاکستان پوئنٹس ٹیبل میں نو پوائنٹ کے ساتھ پانچویں مقام پر ہے۔ سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے اورنیوزی لینڈ کو پانچویں مقام پر کرنے کے لیے پاکستان کو 450 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ حریف ٹیم کو 316 رنوں سے شکست دینی ہوگی۔