اردو

urdu

ETV Bharat / sports

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو بھی شکست دی، مسلسل دوسری جیت - sports news

آصف علی (ناٹ آؤٹ 27) اور شعیب ملک (ناٹ آؤٹ 26) کی بہترین اننگ اور ان کے درمیان چھٹے وکٹ کے لئے اڑتالیس رنوں کی ناٹ آؤٹ شراکت داری کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کو آئی سی سی ٹی۔20 ورلڈ کپ کے گروپ دو کے میچ میں منگل کو پانچ وکٹ سے ہراکرمسلسل دوسری جیت درج کی۔

Pakistan also defeated New Zealand, the second consecutive victory
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو بھی شکست دی، مسلسل دوسری جیت

By

Published : Oct 26, 2021, 11:48 PM IST

پلیئر آف دی میچ حارث رؤف (22 رنز دے کر چار وکٹ) کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کو آٹھ وکٹوں پر 134 رنز کے معمولی اسکور تک محدود کر دیا۔ لیکن ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 87 رنز پر اپنی پانچ وکٹیں گنوا دیں لیکن آصف اور ملک نے چھٹے وکٹ کی ناٹ آؤٹ شراکت داری میں 48 رنز جوڑکر پاکستان کو مسلسل دوسری جیت دلائی۔

اس سے قبل حارث رؤف (22 رن پر 4 وکٹ) کی بدولت پاکستان نے منگل کو آئی سی سی ٹی۔ 20 ورلڈ کپ کے گروپ ٹو میں نیوزی لینڈ کو آٹھ وکٹ پر 134 کے معمولی اسکور تک محدود کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

مارکرم کی جارحانہ نصف سنچری سے جنوبی افریقہ کی شاندار جیت

رؤف نے مارٹن گپٹل، ڈیون کونوے، گلین فلپس اور مچل سینٹنر کو پویلین بھیجا۔ گپٹل نے 17، کونوے نے 27، فلپس نے 13 اور سینٹنر نے چھ رنز بنائے۔ گزشتہ میچ میں تین وکٹیں لے کر ہندوستان کو ہلا کر رکھ دینے والے شاہین آفریدی نے اس بار 21 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔ عماد وسیم اور محمد حفیظ نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ کی اننگز میں کوئی بھی بلے باز بڑا اسکور نہیں کر سکا۔ گپٹل نے 20 گیندوں پر تین چوکے، ڈیرل مچل نے 20 گیندوں میں ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 27 رنز بنائے، کپتان کین ولیمسن نے 26 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 25 رنز بنائے، کونوے نے تین چوکوں کی مدد سے 26 رنز بنائے۔ 24 گیندوں پر 27 رنز اور فلپس نے 15 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے 13 رنز بنائے۔ ولیمسن 14ویں اوور کی پہلی گیند پر حسن علی کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے جس کے بعد کیوی اننگز ڈگمگا گئی اور صرف 134 تک ہی پہنچ سکی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details