میچ کے بعد ہولڈر نے کہاکہ اس پچ پر گیند بازوں نے شاندار بولنگ کی لیکن ہماری بیٹنگ بالکل بھی اچھی نہیں رہی۔ اگرچہ وکٹ کے پیچھے دھونی کی اسٹمپنگ چھوڑنا ٹیم کے لئے نقصان دہ ثابت ہوا اور اس نے پورے میچ کو تبدیل کر دیا۔
قابل ذکر ہے کہ بائیں ہاتھ کے اسپنر ایلن کی گیند پر وکٹ کیپر شائي ہوپ نے دھونی کا اسٹمپ کا موقعہ چھوڑ دیا تھا اور اس کے بعد دھونی نے تابڑ توڑ بلے بازی کرتے ہوئے 56 رنز بنائے جس کی بدولت ہندستانی ٹیم 50 اوور میں 268 رن کا اسکور بنا سکی تھی۔
ویسٹ انڈیز کے کپتان نے کہاکہ ہم نے ٹورنامنٹ میں امید کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ میچ میں فیلڈنگ میں بھی ہم نے کافی موقع گنوائے جن کا ہمیں خمیازہ بھگتنا پڑا ہے۔ ہماری بیٹنگ بھی بالکل اچھی نہیں رہی۔ گیند بازوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ہم انہیں الزام نہیں دے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ کیمار روچ نے اس میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ گیند بازوں نے پورے ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کی ہے اور ٹیم کی ناقص کارکردگی کے لئے ہم گیند بازوں کو الزام نہیں دے سکتے ہیں۔ ہمیں فیلڈنگ اور بیٹنگ میں سدھار کی کافی ضرورت ہے۔