اردو

urdu

ETV Bharat / sports

سچن کا عالمی کپ کا ریکارڈ ٹوٹا

افغان وکٹ کیپر بلے باز اکرام علی نے 92 گیند میں 86 رنز بنا کر سچن تندولکر کا عالمی کپ میں 27 برس پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

اکرام علی نے 92 گیند میں 86 رنز بنائے

By

Published : Jul 5, 2019, 12:21 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور افسانوی بلے بازسچن تندولکر نے 1992 عالمی کپ میں زمبابوے کے خلاف 18 سال 318 دن کی عمر میں سب سے زیادہ 84 رنز بنائے تھے۔

سچن تندولکر

اس ریکارڈ کو عالمی کپ کے گزشتہ میچ میں افغان بلے باز اکرام علی نے 92 گیند پر 86 رنز بنا کر توڑدیا۔ اکرام علی کی عمر 18 برس 278 دن ہے۔

اکرام علی کا کہنا تھا کہ میں جب بھی بلے بازی کرتا ہوں تو میرے دماغ میں صرف کمار سنگکارا کا نام رہتا ہے۔ ان کی ہر گیند پر سنگل لینے اور ضرورت کے وقت باونڈری لگانے کی صلاحیت قابل تعریف ہے۔ میں انکے ہی نقش قدم پر چلنا چاہتا ہوں۔

اکرام نے مزید کہا کہ میں اپنی ٹیم کی جانب سے ٹاپ اسکور کرنے کی وجہ کافی خوش ہوں۔ لیکن سنچری نا کرپانے کا ملال بھی ہے۔

واضح رہے کی افغانستان عالمی کپ میں ابتک ایک بھی میچ جیتنے میں ناکام رہی ہے۔ تاہم کئی ٹیمیں بالخصوص بھارت اور پاکستان کو افغانسانستان کے خلاف میچ جیتنے کے لیے کافی جد و جہد کرنے پڑے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details