اردو

urdu

ETV Bharat / sports

انگلینڈ۔آسٹرلیا سیمی فائنل میچ کی چھلکیاں

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

انگلینڈ 27 برس بعد فائنل میں پہنچی، دیکھیں جھلکیاں

By

Published : Jul 12, 2019, 12:38 PM IST

کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے 224 رنز کا تعقب کرتے ہوئے انگلینڈ نے شاندار بلے بازی کی۔

انگلینڈ 27 برس بعد فائنل میں پہنچی، دیکھیں جھلکیاں

انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز جیسن رائے نے بنائے۔ انہوں نے 85 کا اسکور کھڑا کیا، جبکہ روٹ نے 49، مورگن نے 45 اور بیئرستو نے 34 رنز اسکور کیے ہیں۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آسٹریلیا نے اسٹیو اسمتھ کی نصف سینچری کی بدولت 49 اوورز سبھی وکٹ کھو کر 223 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

آسٹریلیا کے تیز گیند باز مچل سٹارک نے 18ویں اوور کی دوسری گیند پر بیئرسٹو کو ایل بی ڈبلیو آوٹ کر دیا۔ جبکہ دوسرا وکٹ جیسن رائے کی شکل میں گرا۔ رائے کو کمنس نے آوٹ کیا۔انھوں نے 65 گیندوں پر نو چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 85 رنز بنائے۔

مچل سٹارک کے بیئرسٹو کو ایل بی ڈبلیو آوٹ کرنے کے ساتھ ہی وہ 27 وکٹوں کے ساتھ ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایک ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے گیندباز بن گئے ہیں۔

اس جیت کے بعد انگلینڈ کی ٹیم 27 برس بعد فائنل میں پہنچی ہے۔ جہاں اس کا مقابلہ بھارت کو شکست دیکر فائنل میں پہنچی نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details