دبئی،27مئی(یواین آئی) عالمی ٹسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں چھٹا ریزرو دن رکھنے کا امکان ہے جب کہ ٹسٹ میچ کو نتیجہ خیز بنانے کیلیے حتمی فیصلہ یکم جون کو آئی سی سی اجلاس میں ہوگا۔
ورلڈ ٹسٹ چیمپئن شپ کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے آئی سی سی کی میٹنگ
World Test Championship final کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے آئی سی سی چھٹویں دن پر بھی کام کررہی ہے۔ کسی وجہ سے ضائع ہونے والے وقت کی تلافی کیلیے چھٹواں ریزرو دن بھی رکھا جائے گا۔ بعد ازاں یہ تفصیل ہٹا دی گئی۔ اس وقت سے مختلف سوالات اٹھ رہے ہیں کہ اگر میچ کا نتیجہ نہ نکلا تو کس ٹیم کو چیمپئن شپ کی فاتح قرار دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق فیصلہ کن مقابلہ کی پلیئنگ کنڈیشنز کے حوالے سے یکم جون سے ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں غور ہوگا۔
آئی سی سی کی ویب سائٹ پر ورلڈ ٹسٹ چیمپئن شپ فائنل میں 30گھنٹے کا پلیئنگ ٹائم ضروری قرار دیا گیا تھا،کسی وجہ سے ضائع ہونے والے وقت کی تلافی کیلیے چھٹا ریزرو دن بھی رکھا جائے گا، بعد ازاں یہ تفصیل ہٹا دی گئی، اس وقت سے مختلف سوالات اٹھ رہے ہیں کہ اگر میچ کا نتیجہ نہ نکلا تو کس ٹیم کو چیمپئن شپ کی فاتح قرار دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق فیصلہ کن مقابلہ کی پلیئنگ کنڈیشنز کے حوالے سے یکم جون سے ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں غور ہوگا۔
قوی امکان ہے کہ 18جون سے شروع ہونے والے ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے اس میچ کیلئے ایک ریزرو دن مختص ہوگا۔ تاریخ میں پہلی بار ہونے والی چیمپئن شپ کا فائنل ڈرا ہونے پر دونوں ٹیموں کو مشترکہ چیمپئن قرار دینے سے اچھا تاثر نہیں جائے گا۔
اس لئے میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلیے پوری کوشش کی جائے گی، موسم کی مداخلت یا سلو اوور ریٹ سمیت مختلف مسائل کے باوجود 450اوورز مکمل کئے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کے باوجود آئندہ آئی سی سی ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے پلان پر نظر ثانی بھی کئے جانے کا امکان ہے، کریگ بارکلے نے آئی سی سی چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ہی نومبر میں کہہ دیا تھا کہ اس ایونٹ سے وہ مقاصد حاصل نہیں کئے جاسکے جس کی توقع ہو رہی تھی۔
بہرحال، یکم جون کو آئی سی سی کی ہونے والی میٹنگ کے تمام باتیں واضح ہوجائیں گی۔
-یواین آئی