اردو

urdu

ETV Bharat / sports

انگلینڈ کو بنگلہ دیش سے بڑا چیلنج - انگلینڈ

آئی سی سی عالمی کپ کی میزبان اور خطاب کی مضبوط دعویدار انگلینڈ اور ٹورنامنٹ میں بڑے الٹ پھیر کے ساتھ شروعات کرنے کے بعد بنگلہ دیش دونوں اپنے اپنے مقابلے میں شکست کھا چکے ہیں اور وہ سنیچر کو آمنے سامنے ہوں گی۔

فائل فوٹو

By

Published : Jun 8, 2019, 2:39 PM IST


انگلینڈ کو اپنی چیلنجنگ پچوں کا ماہر سمجھا جارہا ہے اور ٹورنامنٹ میں بھی وہ مضبوط دعویدار کے طورپر اتری ہے، لیکن عالمی کپ سے پہلے مسلسل اپنے گیارہ یک روزہ مقابلے میں شکست کھانے کے بعد اس کی دعویداری پر سوال اٹھ رہے ہیں۔

آئی سی سی ون ڈے عالمی کپ کی تاریخ میں اپنے پہلے خطاب کے لئے جہدوجہد کررہی انگلش ٹیم پر آگے ٹورنامنٹ میں اپنی لے قائم رکھنے کے لئے ہر قیمت پر جیت درج کرنے کا دباو رہے گا۔

دوسری طرف جنوبی افریقہ جیسی مضبوط ٹیم کو گزشتہ میچ میں 21رنز سے شکست دیکر سب کو حیرت میں ڈال چکی بنگلہ دیشی ٹیم کو بھی پچھلے میچ میں سخت جدوجہد کرنے کے باوجود نیوزی لینڈ سے دو وکٹ سے شکست جھیلنی پڑی تھی اور اسے بھی اپنی مہم آگے کامیابی کے ساتھ بڑھانے کے لئے جیت کی ضرورت ہوگی۔ اگر وہ انگلینڈ جیسی مضبوط ٹیم کو شکست دینے میں کامیاب رہتی ہے تو اس کے لئے آگے کے امکانات کھل جائیں گے۔

بنگلہ دیشی ٹیم کو اپنی غلطیوں میں اصلاح کرنے کے ساتھ بہتر حکمت عملی کے ساتھ میدان پر اترنا ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details