اردو

urdu

ETV Bharat / sports

یوراج کے مجسمے کی نقاب کشائی - پنجاب فیروز پور کی خبر

ریاست پنجاب کے ضلع فیروز پور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسو سی ایشن کے گراؤنڈ میں تعمیر کردہ یوراج سنگھ کے مجسمے کی نقاب کشائی کی گئی۔

یوراج کے مجسمے کی نقاب کشائی
یوراج کے مجسمے کی نقاب کشائی

By

Published : Jan 4, 2020, 3:20 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار آل راؤنڈر یوراج سنگھ کے مجسمہ کا صوبہ پنجاب کر ضلع فیروز پور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے میدان میں تعمیر کیا گیا ہے۔ اس کی نقاب کشائی نئے برس کے موقع پر کی گئی۔

بتا دیں کہ اس سے قبل وراٹ کوہلی، گوتم گمبھیر اور ایم ایس دھونی کے نام پر اسٹیڈیم کے اسٹینڈ کا نام رکھا گیا تھا لیکن اس کرکٹر کا مجسمہ کچھ نیا ہے۔

بہار میں سنہ 2013 میں سچن تندولکر کے مجسمے کی نقاب کشائی کی گئی تھی، اس کے بعد یوراج سنگھ کے مجسمے کی نقاب کشائی اب سنہ 2020 میں کی گئی ہے۔

یوراج کے مجسمے کی نقاب کشائی

بتا دوں کہ یوراج سنگھ کا ٹی 20 اور ون ڈے کرکٹ میں کوئی ثانی نہیں تھا۔ انہوں نے اپنے کھیل سے خود کو ثابت کیا ہے۔

یوراج کے مجسموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایک سیاستداں نے کہا کہ وہ ایک اعلی کھلاڑی تھے۔ انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا کیونکہ جب ٹیم کو ان کی ضرورت ہوتی تھی، تو وہ زبردست پرفارمنس دیتے تھے اور ٹیم کو فتح دلاتے تھے۔

یوراج کے مجسمے کی نقاب کشائی

سنہ 2007 کے ورلڈ کپ ٹی 20 میں انہوں نے انگلینڈ کے خلاف چھ گیندوں میں چھ چھکے مارے تھے۔ بھارت نے پاکستان کو فائنل میں شکست دے کر وہ ٹورنامنٹ جیتا تھا۔

صرف یہی نہیں سنہ 2011 ورلڈ کپ میں انہوں نے مجموعی طور پر 362 رنز بنائے اور 15 وکٹیں حاصل کیں۔ اسی وجہ سے وہ مین آف دی ٹورنامنٹ قرار دیے گئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details