اردو

urdu

ETV Bharat / sports

'اسمتھ ہمیشہ دھوکے باز ہی کہلائیں گے' - اسٹیو ہرمیسن

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق تیز گیند باز اسٹیو ہرمیسن نے سابق آسٹریلیائی کپتان اسٹیو اسمتھ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اسمتھ چاہے جتنا رنز بنالیں وہ ایک دھوکے باز کے طور پر ہی پہچانیں جائیں گے۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق تیز گیند باز اسٹیو ہرمیسن نے سابق آسٹریلیائی کپتان اسٹیو اسمتھ پر

By

Published : Sep 9, 2019, 6:35 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 12:43 AM IST

سابق آسٹریلیائی کپتان اسٹیو اسمتھ نے رواں ایشیز سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کا ایشیز سیریز پر قبضہ برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، انہوں نے اب تک ایشیز سیریز میں تین سنچری اور دو ہاف سنچریاں بنائی ہیں اس میں ایک ڈبل سنچری بھی شامل ہے۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق تیز گیند باز اسٹیو ہرمیسن نے سابق آسٹریلیائی کپتان اسٹیو اسمتھ پر

اس دوران انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق تیز گیند باز اسٹیو ہرمیسن نے اسمتھ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اسمتھ کتنی بھی اچھی بلے بازی کریں، چاہے جتنی بھی رنز بنالیں لیکن ان کی شبیہ ہمیشہ ایک دھوکے باز کی ہی ہوگی۔

واضح رہے کہ اسٹیو اسمتھ گزشتہ برس جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کے دوران بال ٹیمپرنگ کے قصوروار پائے گئے تھے جس کی وجہ سے ان پر ایک برس کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

اسمتھ نے پابندی ختم ہونے کے بعد شاندار انداز میں واپسی کرتے ہوئے ایشیز سیریز میں بہترین بلے بازی کے ذریعے اور نقادوں کا منہ بند کرنے کی کوشش کی۔

سابق آسٹریلیائی کپتان اسٹیو اسمتھ

اسٹیو ہرمیسن نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ اسمتھ کے تعلق سے لوگوں کی رائے تبدیل ہو رہی ہے، دائیں ہاتھ کے اس تیز گیند باز نے کہا کہ آپ چاہیں جتنا بھی اچھا کام کرلیں لیکن اگر آپ ایک غلطی کریں تو آپ تو آپ کی شبیہ ایک غلط انسان کے طور پر بن جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمتھ اب جو بھی کریں لیکن یہ بات ساری زندگی ان کا پیچھا کرے گی کہ انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں بال ٹیمپرنگ کی تھی جس کی وجہ سے انہیں پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ اسمتھ نے ایشیز سیریز میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا ہے اور اسی کارکردگی کی بنیاد پر وہ آئی سی سی ٹیسٹ درجہ بندی میں پہلے مقام پر ہیں، اسی کے ساتھ اسمتھ رواں برس ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں جبک انہوں نے محض 6 اننگز ہی کھیلی ہے۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 12:43 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details