اردو

urdu

ETV Bharat / sports

شکیب الحسن کی نصف سنچری

ویسٹ انڈییز کے 322 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش نے شکیب الحسن کی شاندار بلے بازی کی بدولت 28 اوورز میں 3وکٹوں 200 رنز بنا لئے ہیں۔

By

Published : Jun 17, 2019, 4:28 PM IST

Updated : Jun 17, 2019, 9:54 PM IST

بنگلہ دیش بمقابلہ ویسٹ انڈیز

تا دم تحریر شکیب الحسن 87 رنز اور لٹن داس 17 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

شکیب الحسن

ہدف کا تعاقب کرنے اتری بنگلہ دیشی ٹیم کو سومیا سرکار اور تمیم اقبال نے اچھی شروعات دلائی اور پہلے وکٹ کے لیے 52 رنز جوڑے۔

سومیا سرکار نے 23 گیندوں میں 29 رنز بنائے اور آندرے رسل کی گیند پر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد تمیم اور شکیب نے محاذ سنبھالا اور 69 رنز کی پارٹنرشپ کی۔

تمیم اقبال 48 رنز بنا کر شیلڈن کاٹریل کے شاندار تھرو پر رن آؤٹ ہو گئے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے آندرے رسل اور اوشین تھامس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا تھا۔

حالاںکہ ویسٹ انڈیز نے اپنا پہلا وکٹ 6 رن ہی گںوا دیا تھا، کرس گیل بنا کوئی رن بنائے سیف الدین کی گیند پر مشفق الرحیم کو کیچ تھما بیٹھے۔

اس کے بعد لوئس اور شائی ہوپ نے دوسرے وکٹ کے لیے 116 رنوں کی پارٹنرشپ کر کے اسکور مستحکم کیا۔

ایون لوئس 67 گیندوں میں 70 رنز بنا کر شکیب الحسن کا شکار بنے، جبکہ شائی ہوپ محض 4 رنوں سے اپنی سنچری مکمل کرنے سے محروم رہ گئے اور 96 رنز بنا کر مستفیض الرحمن کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے محمد سیف الدین اور مستفیض الرحمن نے تین تین وکٹ حاصل کئے جبکہ شکیب الحسن نے دو بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Last Updated : Jun 17, 2019, 9:54 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details