آئی پی ایل کا انعقاد 19 ستمبر سے 10 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں ہونے والا ہے اور یہ ٹورنامنٹ بائیو سیکیور پروٹوکول کے تحت ہوگا اورسکیورٹی نیز حفاظتی انتظامات کی وجہ سے ٹورنامنٹ میں شائقین نہیں ہوں گے۔
سابق کرکٹر وی وی ایس لکشمن نے اپنی فرنچائزی کے ذریعہ جاری کردہ ویڈیو میں کہا کہ 'میں کرکٹ کے تمام شائقین کو یقین دلاتا ہوں کہ وہ میدان میں تماشائی نہ ہونے کے باوجود بہترین انداز میں اس سے لطف اندوز ہوں گے۔ شائقین کو یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ ناظرین کے بغیر کھیلنا کرکٹ کا معیار کم کردے گا۔
انہوں نے کہا کہ شاید پچ تھوڑی سست ہے لیکن ہمیں انتظار کرنا پڑے گا کیونکہ گراؤنڈ عملہ کی کاوشیں ہمیں حیرت میں ڈال سکتی ہیں۔ وہاں کا آؤٹ فیلڈ بہترین ہے لیکن پچ سست ہوسکتی ہے۔ مجھے امید ہے کہ گراؤنڈ عملہ اس کی دیکھ بھال کرے گا۔