آئی سی سی کی کی یک روزہ درجہ بندی میں وراٹ کوہلی کے علاوہ نائب کپتان روہت شرما تیسرے مقام برقرار ہیں جبکہ گیندبازی تجربہ کار تیز گیند باز جسپریت بمراہ چوتھی پوزیشن پر پھسل گئے ہیں۔
بھارت نے حال ہی میں انگلینڈ کو تین یک روزہ میچوں کی سیریز میں 1-2 سے شکست دی تھی۔
آئی سی سی رینکنگ میں تیز گیندباز بھونیشور کمار کو فائدہ ہوا اور وہ ستمبر 2017 کے بعد سے اپنے کریئر کی بہترین 11 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ بھونیشور نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار گیند بازی کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کی تھی۔
آئی سی سی رینکنگ میں تیز گیندباز بھونیشور کمار کو فائدہ اس کے علاوہ انگلینڈ کے اسٹار سلامی بلے باز جانی بیئرسٹو شاندار بلے بازی کے باوجود رینکنگ میں پھسل کر ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ون ڈے آل راونڈرز رینکنگ کی فہرست میں تجربہ کار بھارتی اسپنر رویندر جڈیجہ 9 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ جڈیجہ انجری کے سبب انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر تھے۔