اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آئی سی سی درجہ بندی: کوہلی دوسری پوزیشن پر برقرار

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں بلے بازوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ جسپریت بمراہ گیند بازوں کی درجہ بندی میں نویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

VK
VK

By

Published : Aug 19, 2020, 6:19 PM IST

آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی تازی ترین درجہ ندی میں بلے بازوں کی فہرست میں وراٹ کوہلی 886 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ آسٹریلیائی بلے باز اسٹیون اسمتھ 911 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

وراٹ کوہلی کے علاوہ چیتشور پجارا اور اجنکیا رہانے بھی ٹاپ 10 بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

پجارا 766 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں اور رہانے 726 پوائنٹس کے ساتھ 10 ویں نمبر پر ہیں۔

1 میں بھارت کے رویندر جڈیجا 397 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور روی چندرن اشون 281 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

گیند بازوں کی فہرست میں انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ ایک پائدان اوپر چلے گئے اور دوسرے نمبر پر اور جیمس اینڈرسن دو پوزیشن چڑھ کر 14 نمبر پر آگئے ہیں۔ ان دونوں نے ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 236 رنز پر روکنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

اس کے علاوہ پاکستان کے تیز گیند باز محمد عباس دو مقامات کی چھلانگ کے ساتھ آٹھویں نمبر پر آگئے ہیں۔ اکتوبر 2018 میں وہ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر تھے جبکہ پاکستان کے بلے باز بابر اعظم نے اپنے کریئر کی سب سے بہترین پانچویں رینکنگ دوبارہ حاصل کرلی ہے۔ وہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 47 رنز بنا کر اس مقام پر واپس آئے ہیں۔ واضح رہے کہ بابر اعظم اس سال فروری میں بھی وہ پانچویں نمبر پر تھے۔

بلے بازوں کی اس فہرست میں پاکستان کے عابد علی 49 ویں اور محمد رضوان 75 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپیئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل میں بھارت 360 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، آسٹریلیا 296 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، انگلینڈ 279 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور پاکستان 153 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details