اردو

urdu

ETV Bharat / sports

وراٹ نے سچن کے ریکارڈ کی برابری کی

بھارتی کرکٹ ٹیم  کے کپتان وراٹ کوہلی نے کسی بھی ملک کے خلاف سب سے زیادہ سنچری بنانے کے معاملے میں ماسٹر بلاسٹر سچن تیندولکر کے ریکارڈ کی برابری کر لی ہے۔

By

Published : Aug 15, 2019, 11:10 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 3:28 AM IST

وراٹ نے سچن تندولکر کے ریکارڈ کی برابری کی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز اور کپتان وراٹ کوہلی نے دنےائے کرکٹ میں کسی بھی ملک کے خلاف سب سے زیادہ سنچری بنانے والوں کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے ۔ وراٹ نے اس کارنامے کے ساتھ ماسٹر بلاسٹر سچن تیندولکر کے ریکارڈ کی برابری بھی کرلی ۔

وراٹ نے بدھ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں ناٹ آوٹ 114 رنز کی اننگز کھیلی اور اپنے ون ڈے ون ڈے کیریئر کی43 ویں سنچری مکمل کی۔
اس سنچری کے ساتھ ہی انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف نو سنچری بنائی اور سچن کے آسٹریلیا کے خلاف نو سنچریوں کے ریکارڈ کی برابری کرلی۔

سچن نے آسٹریلیا کے خلاف اپنی 70 اننگز میں نو سنچری مکمل کی تھی جبکہ وراٹ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 35 اننگز میں نو سنچری بناکر سچن کے ریکارڈ کی برابری کر لی۔

وراٹ نے آسٹریلیا اور سری لنکا کے خلاف آٹھ آٹھ سنچری بنائی ہے۔ سچن کی سری لنکا کے خلاف آٹھ سنچریاں ہیں۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 3:28 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details