اردو

urdu

ETV Bharat / sports

اترپردیش: پاکستانی ٹیم کی ٹی شرٹ بنی نوجوان کے لیے وبالِ جان - بندا کھیڑا گاؤں

ریاست اترپردیش کے ضلع اناؤ کے ماکھی تھانہ علاقے کے بندا کھیڑا گاؤں میں ایک نوجوان کی ٹی شرٹ اس وقت موضوع بحث بن گئی جب لوگوں نے دیکھا کہ اس ٹی شرٹ پر لفظ 'پاکستان' لکھا ہے۔

ٹی شرٹ بنی نوجوان کے لیے وبالِ جان
ٹی شرٹ بنی نوجوان کے لیے وبالِ جان

By

Published : Mar 25, 2021, 9:14 PM IST

بندا کھیڑا گاؤں کے لوگوں نے جیسے ہی دیکھا کہ ایک نوجوان نے لفظ پاکستان لکھی ہوئی ٹی شرٹ پہنی ہے تب انہوں نے ٹی شرٹ اتروا کر اسے(ٹی شرٹ) جلا دیا۔

ٹی شرٹ بنی نوجوان کے لیے وبالِ جان

تفصیلات کے مطابق ماکھی تھانہ کے بندا کھیڑا گاؤں کے 19 سالہ نوجوان نے ہلکے سبز رنگ کی ٹی شرٹ پہنی تھی جس پر پاکستان لکھا ہوا تھا۔ اس کے بعد یہ بات پورے گاؤں میں آگ کی طرح پھیل گئی اور ہنگامہ برپا ہوگیا۔

ہنگامے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور نوجوان کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔

اس تعلق سے تھانہ انچارج پون کمار سونکر نے بتایا کہ نوجوان کا کوئی رشتہ دار ممبئی میں رہتا ہے اسی نے یہ ٹی شرٹ اسے دی تھی جبکہ اس معاملے میں کسی بھی قسم کی ملک مخالف سرگرمی کی بات نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details