انگلینڈ اور آ سٹریلیا کے درمیان کل سے شروع ہونےوالی ایشیز سیریز کے پہلے ٹسٹ میچ میں عثمان خواجہ مکمل طور پر فٹ ہو چکے ہیں آسٹریلیا کے لیے نمبرتین پر بیٹنگ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اس کی اطلاع آسٹریلیائی ٹیم کے ہیڈ کوچ جسٹن لینگر نے دی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ میں عثمان خواجہ آسٹریلیا کی فرسٹ الیون ٹیم میں شامل ہوں گے ۔پیٹرسیڈل کو باہر بیٹھایا جا سکتا ہے۔
آسٹریلئائی کوچ کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ 2019 میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں عثمان خواجہ زخمی ہو گیے تھے لیکن اب وہ تمام فٹنس ٹسٹ پاس کر چکے ہیں اور پہلے ٹسٹ میچ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے کے لیے تیار ہیں۔
جسٹین لینگر نے کہاکہ وہ ( عثمان خواجہ) صلاحیت مند کرکٹر ہیں۔ ان میں کسی مضبوط سے مضبوط بالنگ حملے کو ناکام بنانے کی بھر پور صلاحیت ہے۔ ان کا ٹسٹ کرکٹ میں 40 سے زائد کا اوسط ہے اس سے ہی ثابت ہو تا ہے کہ وہ کتنے اچھے کرکٹر ہیں۔