اردو

urdu

ETV Bharat / sports

انڈر 19 ورلڈ کپ فائنل: بھارت کا چھوٹا اسکور - بنگلہ دیش

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارتی ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف 177 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

انڈر 19 ورلڈ کپ فائنل
انڈر 19 ورلڈ کپ فائنل

By

Published : Feb 9, 2020, 6:05 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 6:50 PM IST

فائنل مقابلے میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت بھارت کو بلے بازی کی دعوت دی تھی جسے بنگلہ دیشی گیند بازوں نے درست ثابت کرتے ہوئے بھارتی بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔

بھارتی ٹیم 47.2 اوورز میں 177 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بھارت کی جانب سے سلامی بلے بازی یشسوی جیسوال نے اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اس میچ میں بھی بہترین بلے بازی کی اور 88 رنز بنائے۔

بشکریہ ٹویٹر

تلک ورما نے 38 اور دھرو جوریل نے 22 رنز بنائے، اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز دوہرے ہندسے تک نہیں پہنچ سکا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے اویشیک داس نے تین بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شوریف الاسلام اور تنظیم حسن نے دو دو اور رقیب الاسلام نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 6:50 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details