ہماچل پردیش کے دھرمشالہ میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے والے تین میچوں کی ون ڈے سیریز کا پہلا یک ورزہ میچ بارش اور خراب آؤٹ فیلڈ کے سبب منسوخ کردیا گیا۔
بھارت اور جنوبی افریقہ کا پہلا ون ڈے میچ بارش کی نذر ذرائع کے مطابق صبح میں بارش کے سبب آ ؤٹ فیلڈ خراب ہونے کے بعد میچ کا آغاز نہیں ہوسکا۔
اس کے علاوہ پہلے ون ڈے میچ کے لئے دونوں ٹیمیں ٹاس کے لئے بھی میدان میں اتر نہیں پائیں۔
بی سی سی آئی ذرائع کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے دونوں امپائر گراؤنڈ کا معائنہ کرنے کے بعد پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔
بھارت اور جنوبی افریقہ کا پہلا ون ڈے میچ بارش کی نذر امپائرز نے دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو میچ منسوخ کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔
مسلسل بارش اور خراب آؤٹ فیلڈ کے سبب بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والا پہلا ون ڈے کے منسوخ کردیا گیا۔
15 مارچ کو بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ لکھنو میں کھیلا جا ئے گا۔
18 مارچ کو بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرااور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل میچ مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع ایڈن گارڈن میں کھیلاجائے گا۔