لارڈس میں کھیلے جارہے آسٹریلیا کی پہلی اننگز250 رنوں پر سٹمنے کے بعد دوسری اننگز میں انگلینڈ کی شروعات مایوس کن رہی۔ نورنوں کے انفرادی اسکورپر جیسن رائے دورن بنا کر پویلین لوٹ گیے۔کپتان جوروٹ بغیر کھاتہ کھولے پیٹ کمنس کے شکاربنے۔
جو ڈینلی بھی 26 رنوں کی اننگز کھیل پویلین لوٹ گیے ۔انہیں پیٹر سیڈل نے کٹ اینڈ بولڈ کیا۔ برنس 29 رن بنا کر سیڈل کی گیند پر کیچ آ ؤٹ ہوگیے۔
چوتھے دن کاکھیل ختم ہونے تک انگلینڈ نے چار وکٹوں کے نقصان پر 96 رن بنا لیے ہیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنس اور پیٹر سیڈل کو دودووکٹ ملے۔