کورونا کی وجہ سے کرکٹ سمیت کھیل کود کی دیگر سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔
اس دوران کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایکزکیوٹیو کیون روبرٹس نے کہا کہ ٹی-20 عالمی کپ کے انعقاد سے متعلق تمام تیاریاں جاری ہیں اور ہم پلان کے مطابق پیش رفت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے عالمی کپ کے انعقاد اور اس کی تیاریوں میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ کرکٹ سمیت کھیل کود کی دیگر سرگرمیاں کچھ ہفتوں یا پھر کچھ ماہ میں شروع ہو جائیں گی۔