اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 3 رنز سے شکست دے دی

پاکستان کے لاہور میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے محمد رضوان کی شاندار سنچری کی بدولت 6 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے جس کے جواب میں جنوبی افریق کی ٹیم صرف 166 رنز ہی بنا سکی۔

T20: Pakistan beat South Africa by 3 runs
ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 3 رنز سے شکست دے دی

By

Published : Feb 12, 2021, 1:57 AM IST

اننگز کے آغاز میں پاکستان ٹیم کو پہلے ہی اوور میں نقصان اٹھانا پڑا جب کپتان بابر اعظم بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوگئے۔ حیدر علی 37 کے مجموعی اسکور پر 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہیں فیلکوایو نے آؤٹ کیا۔ جس کے بعد حسین طلعت بھی وکٹ پر زیادہ دیر نہ ٹہرسکے، انہوں نے 15 رنز بنا کر تبریز شمسی کا شکار ہوگئے۔ وہیں افتخار احمد نے صرف 4 رن بنائے۔ خوشدل شاہ اور فہم اشرف بھی زیادہ دیر رضوان کا ساتھ نہ دے سکے اور جلد ہی پویلین لوٹ گئے لیکن وکٹ کیپر رضوان نے ذمہ داری سے اننگز جاری رکھتے ہوئے7 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے اپنی پہلی ٹوئنٹی سنچری مکمل کی۔ رضوان نے 64 گیندوں پر 104 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کے اوپنرز ریزا ہینڈرکس اور جانیمن ملان نے 53 رنز کی پارٹنر شپ کی۔ دوسرے اینڈ پر موجود ریزا ہینڈرکس نے دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ اپنی ٹیم کے اسکور کو بڑھانے کی ذمہ داری اٹھائی اور اسکور کو آگے بڑھایا۔ تاہم آخری اوور میں جنوبی افریقی ٹیم صرف 15 رنز بناسکی جبکہ پاکستان ٹیم نے 3 رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details