اردو

urdu

ETV Bharat / sports

خواجہ کے دربار میں ٹیم انڈیا کی جیت کے لئے دعا

حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتیؒ کے دربار میں ٹیم انڈیا کی کامیابی کے لئے دعا مانگی گئی۔ پورے ملک میں ورلڈ کپ کرکٹ کا خمار سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ مداح بھارتی قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی کے لیے اپنے اپنے طریقے سے دعائیں مانگ رہے ہیں۔

By

Published : Jul 9, 2019, 3:17 PM IST

خواجہ کے دربار میں ٹیم انڈیا کی جیت کے لئے دعا


مداحوں نے خواجہ کے دربار میں ٹیم انڈیا کی ورلڈ کپ جیتنے کے لیے دعائی مانگی۔

دوپہر تین بجے ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جا رہا ہے ۔

اسی درمیان ملک بھارت کی عوام اپنی ٹیم کی کامیابی کے لیے دعائیں بھی کر رہی ہے۔ عالمی مشہور حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ میں بھی ٹیم انڈیا کی کامیابی کے لیے وطن پرست کرکٹ کے چاہنے والے خاص دعا کر رہے ہیں۔

خواجہ کے دربار میں ٹیم انڈیا کی جیت کے لئے دعا

خواجہ صاحب کے دربار میں کرکٹ کے چاہنے والوں نے ٹیم انڈیا کے سیمی فائنل میں کامیاب ہونے کی دعا تو مانگی ہی ہے ساتھ ہی ورلڈ چیمپئن بننے کی بھی دعا اورٹرافی بھارت آنے کی مرادیں کی ہے۔

غور طلب ہے کہ آج کا مقابلہ ٹیم انڈیا اور نیوزی لینڈ کے بیچ ہے, ٹیم انڈیا ورلڈ کپ مقابلے میں سیمی فائنل میں ساتویں مرتبہ پہنچی ہے جب کی نیوزی لینڈ آٹھویں مرتبہ آخری چار میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details