اردو

urdu

ETV Bharat / sports

اسٹورٹ براڈ پر ان کے والد کرس براڈ نے لگایا جرمانہ - چوتھے ٹیسٹ میں ضابطہ کی خلاف ورزی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے میچ ریفری کرس براڈ نےاپنے بیٹے اور انگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ پر پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں یاسر شاہ کی وکٹ گرنے کے بعد غیر شائستہ زبان استعمال کرنے پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے ،یہ پہلا موقع ہے جب کسی کھلاڑی پر اس کے والد نے جرمانہ عائد کیا ہے۔

اسٹورٹ براڈ
اسٹورٹ براڈ

By

Published : Aug 11, 2020, 10:45 PM IST

براڈ کو آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی سطح 1 کی خلاف ورزی کرنے پر ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔ براڈ کو 24 ماہ کے اندر تیسرا ڈیمیرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے۔ اس سے قبل 19 اگست 2018 کو انھیں ہندستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ اور اس سال 27 جنوری کو جنوبی افریقہ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں ضابطہ کی خلاف ورزی پر ڈیمیرٹ پوائنٹ دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل کے ٹائٹل اسپانسرشپ کی درخواستیں بورڈ نے طلب کیں


آئی سی سی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ براڈ کو کھلاڑیوں کے خلاف غلط الفاظ استعمال کرنے اور ان کے ساتھ بد سلوکی کرنے پر آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی دفعہ 2.5 کی خلاف ورزی کرنے کا قصور پایا گیا ہے۔یہ واقعہ میچ کے چوتھے دن کی صبح پاکستان کی دوسری اننگز کے 46 ویں اوور کا ہے جب براڈ نے یاسر کو وکٹ کے پیچھے کیچ کرانے کے بعد غیر شائستہ زبان کا استعمال کیا تھا۔

آئی سی سی کے مطابق براڈ کو سزا دینے کی تجویز آئی سی سی ایلیٹ پینل کے میچ ریفری کرس براڈ نے کی تھی۔ تاہم براڈ نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا جس کے بعد اس معاملے پر باقاعدہ سماعت کی ضرورت نہیں رہی ۔براڈ پر آن فیلڈ امپائر رچرڈ کیٹل بورو اور رچرڈ آئلنگ ورتھ ، تھرڈ امپائر مائیکل گوگ اور چوتھے امپائر اسٹیو او شگناسی نے چارج کیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں کرس براڈ کے میچ ریفری رہتے ہوئے اسٹورٹ براڈ نے اپنی 500 ویں وکٹ حاصل کی تھی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details