اردو

urdu

ETV Bharat / sports

نوان کلاسیکرا بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوش

سری لنکا کے تیز گیندباز نوان كلاسیکرا نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

نوان کلاسیکرا

By

Published : Jul 25, 2019, 10:54 AM IST

سری لنکا کے تیز گینگ باز كلاسیکرا کو نئی گیند سے سوئنگ کا ماہر کہا جاتا تھا، وہ سری لنکا کے تیسرے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے تیزگیندباز کے طور پر بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں۔

نوان کلاسیکرا نے نومبر سنہ 2003 میں یک روزہ کریئر جبکہ اپریل سنہ 2005 میں ٹیسٹ کریئر کا آغاز کیا تھا۔

بشکریہ ٹویٹر

کلاسیکرا نے 199 میچوں میں 184 وکٹیں حاصل کی ہیں، وکٹوں کے معاملے میں ان سے آگے اس معاملے میں چمنڈا واس اور لست ملنگا ہیں اور ملنگا نے بھی بنگلہ دیش سیریز کے پہلے میچ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

كلاسیکرا کے نام 58 ٹی 20 بین الاقوامی میچوں میں 66 وکٹ درج ہیں، وہ اس فہرست میں ملنگا سے پیچھے ہیں۔

تیز گیندباز نے جولائی 2017 میں زمبابوے کے خلاف آخری بار قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔

نئی گیند سے سوئنگ کرانے میں ماہر كلاسیكر پرانی گیند کے ساتھ ریورس سوئنگ کے بھی ماہر تھے۔

سنہ 2014 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں سری لنکا کے لیے چھ میچوں میں آٹھ وکٹ لے کر انہوں نے کافی سرخیاں بٹوری تھیں۔

جبکہ مارچ سنہ 2009 میں کلاسیکرا آئی سی سی کی یک روزہ درجہ میں نمبر ایک گیندباز بنے تھے، ان کا کریئر میں بہترین گیند بازی کا ریکارڈ 22 رنز کے عوض پانچ وکٹ تھا جو انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف برسبین میں حاصل کیا تھا۔

تاہم سری لنکا کے اس بہترین کھلاڑی کو ٹیسٹ کرکٹ میں خاص کامیابی نہیں ملی اور 21 میچوں میں انہوں نے 48 وکٹ ہی حاصل کیے، آخری بار انہوں نے سری لنکا کی جانب سے لارڈس میں ٹیسٹ کھیلا تھا جو ڈرا پرختم ہوا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details