اردو

urdu

ETV Bharat / sports

سری لنکا پہلے ٹسٹ میچ میں جیت کی دہلیز پر

کپتان دمتھ کرونا رتنے اور ان کے اوپننگ جوڑی دار لاهرو ترمانے کے درمیان 133 رنز کی زبردست اوپننگ شراکت کی بدولت میزبان سری لنکا نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹسٹ کے چوتھے دن ہفتہ کو فتح حاصل کرنے کی طرف مضبوطی سے قدم بڑھا دیا ہے۔

سری لنکا پہلے ٹسٹ میچ میں جیت کی دہلیزپر

By

Published : Aug 17, 2019, 8:33 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 8:06 AM IST

سری لنکا کو جیت کے لئے 268 رنز کا ہدف ملا جس کا تعاقب کرتے ہوئے اس نے چوتھے دن کا کھیل خراب روشنی کی وجہ سے مقررہ وقت سے پہلے ختم کئے جانے تک 50 اوور میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 133 رنز بنا لئے ہیں۔ سری لنکا کو ابھی 135 رنز کی ضرورت ہے جبکہ اس کے تمام 10 وکٹ باقی ہیں۔

اسٹمپس کے وقت کرونا رتنے 168 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 71 رنز اور ترمانے 132 گیندوں میں چار چوکوں کے سہارے 57 رن بنا کر کریز پر تھے۔ کرونا رتنے نے اپنے 50 رن 113 گیندوں میں اور ترمانے نے 50 رنز 124 گیندوں میں پورے کئے۔

اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے صبح سات وکٹ پر 195 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا اور لنچ تک اس کی دوسری اننگز 285 رنز پر ختم ہو گئی۔ بي جے واٹلنگ نے 63 رن سے آگے کھیلتے ہوئے 173 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے 77 رنز بنائے۔ ولیم سمرولے نے پانچ رن سے آگے کھیلتے ہوئے 118 گیندوں میں دو چوکوں کے سہارے ناٹ آؤٹ 40 رنز بنائے۔

ہفتہ کو گالے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 195 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر دوسری نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو بی جے واٹلنگ 63 اور سومر ویلی 5 رنز پر کھیل رہے تھے، دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز سے دن کا آغاز کیا۔224 کے مجموعی ا سکور پر کمار نے واٹلنگ کو آؤٹ کر کے ٹیم کو اہم کامیابی دلائی۔

انہوں نے 77 رنز بنائے۔اس کے بعد سومر ویلی نے بولٹ کے ساتھ مل کرا سکور 260 تک پہنچایا۔یہاں پر بولٹ 26 رنز بنانے کے بعد کمار کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔285 کے ا سکور پر نیوزی لینڈ کی آخری وکٹ گری جب اعجاز پٹیل 14 رنز بنا کر ڈی سلوا کی گیند کا نشانہ بنے۔سومر ویلی 40 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔اس طرح نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو فتح کیلئے مجموعی طور پر 268 رنز کا ہدف دیا۔

جواب میں سری لنکا ٹیم کی جانب سے تریمانے اور کرونارتنے حریف گیند بازوں کے سامنے چٹان بن گے۔بی جے واٹلنگ سری لنکا کی سرزمین پر بڑی ٹیسٹ اننگز کھیلنے والے کیوی وکٹ کیپر بن گئے، انہوں نے سری لنکا کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 77 رنز بنا کر سابق ہم وطن وکٹ کیپر ایڈم پرورے کا سری لنکا کے خلاف اس کی سرزمین پر بڑی ٹیسٹ اننگز کھیلنے کا 21 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے 1998میں سری لنکا کے خلاف 67 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ٹرینٹ بولٹ 26 اور آخری بلے باز اعجاز پٹیل 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کی جانب سے لست ایمبلدونیا نے 99 رن پر چار وکٹ، دھننجے سلوا نے 25 رن پر تین وکٹ اور لاهرو كمارا نے 31 رن پر دو وکٹ لئے۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 8:06 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details