اردو

urdu

ETV Bharat / sports

مندھنا اور بوپنا ارجن ایوارڈ سے سرفراز - cricket

بھارتی خاتون کرکٹ کھلاڑی اسمرتی مندھنا اور تجربہ کار ٹینس کھلاڑی روہن بوپنا کو مرکزی وزیر کھیل کرن رجیجو نے ارجن ایوارڈ سے نوازا۔

مندھنا اور بوپنا ارجن ایوارڈ سے سرفراز

By

Published : Jul 17, 2019, 8:50 PM IST

گزشتہ برس ماہ ستمبر میں راشٹرپتی بھون میں منعقد ایوارڈ تقریب کے دوران روہن بوپنا اور اسمرتی مندھنا کو ارجن ایوارڈ نہیں مل سکا تھا کیونکہ وہ بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے ملک سے باہر تھے۔

واضح رہے کہ اسمرتی مندھنا بھارتی کرکٹ میں ایک بڑا نام ہے اور وہ بھارت کی سب سے کم عمر ٹی 20 کپتان ہیں۔

مندھنا رواں برس فروری میں عالمی درجہ بندی میں پہلے مقام پر پہنچی تھیں۔

اسمرتی مندھنا نے سنہ 2018 میں آئی سی سی کی بہترین خاتون کرکٹ کھلاڑی کو ایوارڈ حاصل کیا تھا، انہوں نے ایک سنہ 2018 کیلینڈر میں 12 یک روزہ میچوں میں 669 رنز جبکہ 25 ٹی 20 میچوں میں 622 رنز بنائے تھے۔

اس کے علاوہ ایشین گیمز 2018 میں ٹینس کے مردوں کے ڈبلز مقابلے میں طلائی تمغہ فاتح روہن بوپنا کے ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد کہا کہ ارجن ایوارڈ ملنا میرے لیے فخر کی بات ہے اور مجھے خوشی ہے کہ مجھے اس ایوارڈ کے قابل سمجھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر کھیل ملک میں اسپورٹس کے تئیں کافی فخر مند ہیں اور وہ کھیل کو نئی بلندیاں عطا کرنا چاہتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details