اردو

urdu

ETV Bharat / sports

کرکٹروں نے فیملی کے ساتھ نئے سال کا جشن منایا - بھارت کے کپتان وراٹ کوہلی

وراٹ کوہلی سمیت انٹرنیشنل کرکٹ کے اسٹار کھلاڑیوں نے اپنی اپنی فیملی کے ساتھ نئے سال کا جشن منایا

کرکٹروں نے فیملی کے ساتھ نئے سال کا جشن منایا
کرکٹروں نے فیملی کے ساتھ نئے سال کا جشن منایا

By

Published : Jan 1, 2020, 10:47 PM IST

بھارت کے کپتان وراٹ کوہلی سمیت دنیا کے معروف کرکٹروں نے نیا سال اپنی فیملی کے ساتھ منایا اور انہوں نے نئے سال منانے کی تصویریں اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر بھی کی۔

کرکٹروں نے فیملی کے ساتھ نئے سال کا جشن منایا

وراٹ اور ان کی اداکارہ بیوی انوشکا شرما نے سوئزرلینڈ میں بالی وڈ کی دیگر مشہور شخصیات سیف علی خان اور ان کی بیوی کرینہ کپور خان اور ورون دھون کے ساتھ نیا سال منایا۔

بھارت کرکٹ کے اسٹارجوڑےنے تصاویر اور ویڈیوز شائقین کے ساتھ شیئر کیا۔

سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی اور ان کی بیوی ساکشی نے بھی نیا سال منانے کی تصویرشیئر کی۔

کرکٹروں نے فیملی کے ساتھ نئے سال کا جشن منایا

محدود اوورز کی بھارتی ٹیم کے نائب کپتان روہت شرما نے اپنی بیوی ریتیکا سجدیہ اور بیٹی سمارا کے ساتھ تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی۔

آسٹریلوی بلے باز اسٹیون اسمتھ نے اپنی بیوی دانی ولس کے ساتھ نئے سال کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شائقین کو نئے سال کی مبارکباد دی۔

بھارتی بلے باز چتیشور پجارا نے اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ہیپی نیو ایئر کہا۔

بھارتی فاسٹ بولر امیش کی بیوی تانیا نے بھی نیا سال منانے کی تصویر پوسٹ کی۔ سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے جو تصویر پوسٹ کی ہے اس میں وہ اپنی بیوی کے ساتھ ایک کھیت میں کھڑے نظر آ رہے ہیں۔

سابق کرکٹر اور اب مشرقی دہلی سے ممبر پارلیمنٹ گوتم گمبھیر نے بیوی اور بچوں کے ساتھ تصویر پوسٹ کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details