اردو

urdu

ETV Bharat / sports

سشانت کی موت پر دنیائے کھیل سوگوار - سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بارے میں سن کر حیران

بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے آج ممبئی کے باندرہ میں واقع اپنے گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ کھیل دنیا کی ہستیوں نے غم کا اظہار کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے۔

سشانت سنگھ راجپوت
سشانت سنگھ راجپوت

By

Published : Jun 14, 2020, 7:38 PM IST

Updated : Jun 14, 2020, 7:55 PM IST

سابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایم ایس دھونی پر بنی فلم 'ایم ایس دھونی: دا انٹولڈ اسٹوری' کے اہم کردار ادا کرنے والے سشانت سنگھ راجپوت نے اتوار کے روز ممبئی میں اپنے فلیٹ میں خودکشی کر لی۔ پولیس ذرائع نے اس کی اطلاع دی۔ وہ اپنے گھر میں پھانسی کے پھندے سے لٹکے ہوئے پائے گئے اور گھر پر کام کرنے والے ملازم نے پولیس کو جانکاری دی۔ باندرا پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

ان کی موت پر کھیل دنیا کی ہستیوں نے رنج کا اظہار کیا ہے۔ سچن تندولکر، ویریندر سہواگ، متالی راج سے لیکر بیڈ منٹن کھلاڑی سائنہ نہوال اور بجرنگ پونیہ تک نے سشانت سنگھ راجپوت کی موت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کی ہے۔

ٹویٹ

سچن نے ٹویٹ کر لکھا ہے کہ، '' سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بارے میں سن کر حیران اور دکھی ہوں۔ نوجوان اور صلاحیت مند اداکار، ان کی فیملی اور دوستوں کے غم میں ہم ان کے ساتھ ہیں۔ ان کی روح کو سکون ملے۔''

ٹویٹ

ویریندر سہواگ نے لکھا، '' زندگی نازک ہے اور ہم نہیں جانتے ہیں کہ کوئی کس چیز سے گزر رہا ہے۔ رحم دل ہو۔ سشانت سنگھ راجپوت اوم شانتی''

ٹویٹ

متالی راج نے لکھا،' صلاحیت مند اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے انتقال کی خبر سن کر پوری طرح سے صدمے میں اور ناقابل یقین۔''

ٹویٹ
ٹویٹ
ٹویٹ
ٹویٹ
ٹویٹ
ٹویٹ
ٹویٹ

آپ کو بتا دیں کہ سشانت سنگھ راجپوت چھ ماہ قبل سے ڈپریشن میں تھے۔ باندرا پولیس کی ایک ٹیم جانچ کر رہی ہے۔ جانچ کے بعد اس معاملے کے بارے میں جانکاری مل پائے گی۔

Last Updated : Jun 14, 2020, 7:55 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details