اردو

urdu

By

Published : Sep 20, 2019, 4:16 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 8:25 AM IST

ETV Bharat / sports

راشد خان کی سالگرہ پر خصوصی پیشکش

افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور دنیا کے بہترین اسپن گیندبازوں میں شمار کئے جانے والے راشد خان کی آج 21 ویں سالگرہ ہے۔

راشد خان

افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان کی پیدائش 20 ستمبر سنہ 1998 کو افغانستان کے نانگرہر میں ہوئی تھی، انہوں نے 18 اکتوبر سنہ 2015 میں زمبابوے کے خلاف اپنے یک روزہ کریئر کا آغاز کیا تھا جبکہ رواں برس ٹیم کو ٹیسٹ کرکٹ کا درجہ ملنے کے بعد 4 جولائی کو بھارت کے خلاف اپنے ٹیسٹ کریئر کی شروعات کی تھی۔

افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان کم عمری میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے ہیں ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے مداحوں کی تعداد اپنے ملک کے صدر سے بھی زیادہ ہے۔

بشکریہ ٹویٹر

راشد خان نے اب تک 68 یک روزہ اور 3 ٹیسٹ میچوں میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی ہے جس میں انہوں نے بالترتیب 131 اور 20 وکٹیں اپنے نام کی ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے 40 ٹی 20 میچوں میں 79 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی ہے۔

راشد خان کو بین الاقوامی کرکٹ میں کم وقت ہوا ہے لیکن اتنے کم وقت میں انہوں نے متعدد ریکارڈز اپنے نام کر لئے ہیں۔

راشد ٹی 20 کریئر کا آغاز کرنے والے کھلاڑی افغانستان کے سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں، انہوں نے 17 برس 36 دن کی عمر میں ٹی 20 کریئر کی شروعات کی تھی۔

اس کے علاوہ راشد خان ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیم کی قیادت کرنے والے دنیا کے سب سے کم عمر کپتان جبکہ بطور کپتان پہلے ہی میچ میں ٹیم کا کامیابی دلانے والے کپتانوں کی فہرست میں بھی وہ پہلے مقام پر ہیں۔

راشد نے 20 برس 350 دن کی عمر میں ٹیم کی قیادت کی تھی اس کے قبل یہ ریکارڈ زمبابوے کے سابق کپتان تاتیندا تائیبو کے نام تھا جنہوں نے 20 برس 358 دن کی عمر میں کپتانی کے فرائض انکام دیے تھے۔

راشد خان نے بطور کپتان اپنے پہلے ہی میچ میں 11 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ بلے بازی کرتے ہوئے انہوں نے میچ کی پہلی اننگ میں نصف سنچری بھی بنائی تھی اور اس طرح وہ ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے پہلے ہی میچ میں 10 سے زیادہ وکٹ اور نصف سنچری بنانے والے کپتانوں کی فہرست میں پہلے مقام پر ہیں۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 8:25 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details