بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے صدر سوروگنگولی نے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم کو کورنٹائن کے لئے مختص کرنے کے بعد لاک ڈاؤن کے دوران غریبوں کو 50 لاکھ روپے کے چاول عطیہ کرنے کا اعلان کیاہے۔
کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے حکومت نے 21 دنوں کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے جس کے بعد کئی ریاستوں میں لوگوں کو ضرورت کا سامان لینے میں دقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سوروگنگولی 50 لاکھ روپے کے چاول عطیہ کریں گے بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن (سي اےبي) نے بیان جاری کر کے کہاکہ گنگولی اور لال بابا چاول ضرورتمندوں کو 50 لاکھ روپے کے چاول دیں گے۔ امید ہے کہ اس قدم سے دیگر شہری بھی اپنی اپنی ریاست میں لوگوں کی مدد کے لئے آگے آئیں گے۔
سوروگنگولی 50 لاکھ روپے کے چاول عطیہ کریں گے سی اےبی کے صدر ابھیشیک ڈالمیا نے بھی سرکاری ہنگامی امداد فنڈ میں پانچ لاکھ روپے کی مدد دی ہے۔ گنگولی نے اس سے پہلے کہاتھا کہ اگر ضرورت پڑتی ہے تو وہ مغربی بنگال حکومت کوایڈن گارڈن کوكوارنٹائن کا استعمال کرنے کے لئے دے سکتے ہیں۔ گنگولی نے کہا تھاکہ اگر حکومت ہم سے کہے گی تو ہم ضرور ایڈن گارڈن کو استعمال کرنے کے لئے دیں گے۔ اس گھڑی میں ہم جو بن سکے گا وہ ہم کریں گے، اس سے ہمیں کوئی دقت نہیں ہے۔