اردو

urdu

ETV Bharat / sports

شعیب اختر پاکستانی گیندبازوں سے خفا - پاکستان

پاکستان کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر نے انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کئ سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان کی شکست کے بعد ٹیم کے گیند بازوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے ناراضگی کا اظہار کیا۔

شعیب اختر

By

Published : May 19, 2019, 10:15 AM IST

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے میچ میں مقررہ 50 اوورز میں 340 رنز بنائے تھے لیکن پاکستانی گیندباز اس کا دفاع کرنے میں ناکام ثابت ہوئے۔

شعیب اختر ٹویٹ

شعیب اختر نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنا غصہ ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ 'پاکستان ایک بار پھر 300 سے زیادہ کا اسکور بچا نہیں سکی، گیندبازوں نے ایک بار پھر مایوس کیا۔'

واضح رہے کہ پانچ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ 0-3 کی برتری حاصل کئے ہوئے ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details