اردو

urdu

ETV Bharat / sports

شعیب اختر کی افغان کرکٹ سی ای او پر نکتہ چینی - afghanistan

گزشتہ روز افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو افسر ( سی ای او) اسداللہ کے بیان پر پاکستان کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر نے تنقید کرتے ہوئے انہیں کامیڈی کرنے کا مشورہ دے دیا۔

شعیب اختر

By

Published : Jun 23, 2019, 7:37 PM IST

افغان کرکٹ بورڈ کے چیف اسد اللہ نے گزشتہ روز پاکستان سے کہا تھا کہ وہ افغانستان سے کرکٹ سیکھے، جس پر شعیب اختر نے کہا کہ وہ کامیڈین کا کام زیادہ اچھے انداز میں کرسکتے ہیں، ان کی ناقص کرکٹ مینجمنٹ کے اثرات عالمی کپ میں افغان ٹیم کی کارکردگی پر بھی پڑے ہیں۔

واضح رہے کہ اسد اللہ نے ایک انٹرویو میں عالمی کپ کے دوران افغانستان ٹیم کی کارکردگی کو پاکستانی ٹیم سے کہیں زیادہ بہتر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو چاہیے کہ وہ اپنے ملک میں کرکٹ کا معیار بہتر بنانے کے لیے افغانستان سے ٹیکنیکل، کوچنگ اور دیگر تعاون کی درخواست کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details