کوچ کے عہدے کے لیے جن چھ افراد کو منتخب کیا گیا ہے ان میں مائیک ہیسن، ٹام موڈی، رابن سنگھ، لال چند راجپوت، فل سمنس اور موجودہ کوچ روی شاستری کے نام شامل ہیں۔
گزشتہ روز بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے اس عہدے کے لیے چھ نام منتخب کئے تھے جنہیں انٹرویو کے دن اور وقت کے بارے میں بتایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ بی سی سی آئی کے پاس ٹیم کے مختلف کوچز کے لیے تقریباً دو ہزار درخواستیں آئی تھیں جس کے بعد انہوں نے چیف کوچ کے لیے چھ لوگوں کے نام منتخب کئے ہیں۔
ٹیم کے دیگر اسٹاف (بلے بازی، گیندبازی اور فیلڈنگ کوچ) کا انتخابات چیف سلیکٹر ایم ایس کے پرساد کریں گے۔
اگرچہ بھارتی ٹیم کے کوچ کے لیے فی الحال موجودہ کوچ روی شاستری کا نام سرفہرست ہے جبکہ شاستری ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کی بھی پسند ہیں ایسے میں ان کا پلڑا بھاری نظر آرہا ہے۔